Take a fresh look at your lifestyle.

عورتوں کی نماز ۔ ابویحییٰ

سوال: کیا عورت مرد کی طرح نماز ادا کرسکتی ہے یا دونوں کے لیے الگ طریقہ ہے۔ اور اس حدیث کے حوالے سے بھی روشنی ڈالیں جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز پڑھو اسی طرح جس طرح تم مجھے نماز پڑھتا دیکھتے ہو۔

جواب: دین میں مرد و زن کے طریقہ نماز میں کسی فرق کا ذکر نہیں ملتا۔ یہی بات اس روایت سے ثابت ہے جو آپ نے نقل کی ہے کہ جس طرح مجھے نماز ادا کرتے دیکھو ویسے ہی نماز ادا کرو۔ تاہم ہمارے ہاں ایک نقطۂ نظر کے زیر اثر خواتین نماز کے بعض اراکین کی دائیگی اس طرح کرتی ہیں کہ ان کا جسم اور اعضا ذرا سمٹے ہوئے رہیں۔ ہمارے نزدیک اس میں حرج نہیں۔ اس لیے کہ اس سے نماز کے اراکین کی اصل ہیئت متاثر نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر سجدہ میں ان کی پیشانی، ہاتھ، پاؤں، گھٹنے زمین پر اور اور دھڑ پوری طرح جھکا ہوا ہوتا ہے، اگرچہ اس میں ایک نوعیت کا سمٹاؤ آجاتا ہے۔