Take a fresh look at your lifestyle.

وہی رہ گزر

قارئین کی خدمت میں تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کا سفر نامہ”وہی رہ گزر“ پیش خدمت ہے۔اس بندہ عاجز کو اللہ تعالیٰ نے جو دماغ دیا ہے وہ سوچتا رہتا ہے اور جو طبیعت عطا کی ہے وہ چیزوں سے نتائج اخذ کرتی رہتی ہے۔ ایک بندے کو اللہ تعالیٰ اگر درست زاویہ نظر عطا کردے تو پھراسے ہر ملک خدا کا ملک نظر آتا ہے اور ہر جگہ سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔یہی صورتحال قارئین تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے اس سفرنامے میں پائیں گے۔
یہ سفرنامہ روداد سفر کے ساتھ افکار وخیالات کا ایک مجموعہ ہے۔ فکرو سفر کی اس روشنی میں قارئین بہت سی ایسی حقیقتیں دیکھیں گے جو گھر بیٹھے دیکھنا آسان نہیں ہے۔”وہی رہ گزر“ کی شکل میں یہ روشنی ان قارئین کی نذر ہے جوزندگی کو ایک سفر اور آخرت کو اس کی منزل مان کر جیتے ہیں۔

کتاب "وہی رہ گزر” حاصل کریں

  • پوری دنیا میں کسی بھی جگہ گھر بیٹھے یہ کتاب حاصل کرنے کے لیے ذیل میں ‘کتاب آرڈر کریں’ کے بٹن پر کلک کریں۔