Take a fresh look at your lifestyle.

السلام وعلیکم و رحمتہ اللہ و برکا تہ

دین اسلام خود کو اللہ کی اطاعت میں دے دینے کا نام ہے ۔اللہ کی اطاعت کا مطلب یہ ہے کہ جن کاموں سے ہمارے رب نے منع کیا ہے ان سے اجتناب برتا جائے اور جن کاموں کا حکم دیا ہے ان پرعمل کیا جائے۔ قرآن مجید کی سورۃ الشمس میں بیان ہوا ہے کہ جس شخص نےخود کو گناہوں سے پاک کرنے اور نیکیوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کی یقیناً وہ کامیاب ہو گیا ۔ اس پورے عمل کو اصطلاح میں’’ تزکیہ نفس ‘‘سے تعبیرکیا جاتا ہے۔

اِسی ایمان و اخلاق کے تقاضے کو پورا کرنے کے لئے’’ انذار قرآن تعلیمی پروگرام‘‘کے تحت ابو یحییٰ صاحب کی زیرِنگرانی آن لائن کورسزکا اہتمام کیا گیا ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

۱۔ قرآن کا مطلوب انسان کورس
۲۔ وجود باری تعالیٰ اور توحید کے دلائل پرمبنی کورس
۳۔ آخرت کے دلائل اوراحوالِ آخرت کورس
٤۔ نبوت و رسالت کورس
۵۔ اسٹریس مینجمنٹ کورس
۶۔ نماز کورس

۱۔ اوپر تذکرہ کئے گئے کسی بھی کورس /کورسز میں شامل ہونے کے لئے براہ مہربانی نیچے دیئے گئے فارم کو فل کیجیے
https://forms.gle/RyCfhCPfLoAm3pqF6
۲۔ کورسز میں انرولمینٹ "پہلے آئیں پہلے پائیں” کی بنیاد پر کی جائے گی اور کورس کے آغاز کے پہلے ہفتے تک کھلی رہے گی۔ بعد میں آنے والوں کاا ندراج اگلے گروپ میں کیا جائے گا۔

ابو یحییٰ
انچارج
انذار قرآن تعلیمی پروگرام/آن لائن کورسز ڈائریکٹر