Take a fresh look at your lifestyle.

رمضان کے اعمال۔ابویحییٰ

سوال و جواب
ابویحییٰ
رمضان کے اعمال
سوال: ہم رمضان کیسے گزاریں ؟  ہادیہ
جواب: رمضان گزارنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ روٹین میں جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں وہ ادا کریں۔ مگر ساتھ میں کچھ چیزوں کا اضافہ کر لیں۔
ایک تلاوت قرآن مع ترجمہ۔ ترجمہ پڑھنے یا سمجھنے میں مشکل ہو تو قرآن پڑھ کر میں نے جو ترجمہ و خلاصہ کیا ہے وہ سن لیں۔ اس سے قرآن کا اصل میسج انشاء اللہ واضح رہے گا۔ یہ آپ میری ویب سائٹ inzaar.org سے ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں ۔
دوسرا کچھ اضافی نوافل پڑھیے ۔ خاص کر تہجد کا اگر ہو سکے تو ضرور اہتمام کیجیے ۔
میری کتاب ’’رحمتوں کے سائے میں‘‘ کا مطالعہ فلسفہ رمضان جاننے کے لیے مددگار ہو گا۔ یہ میری سائٹ inzaar.org سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔ کتاب کی شکل میں چاہیے تو ادارے کے دفتر فون کر کے منگوالیں۔ اس میں روزے کی اسپرٹ کا بیان بھی ہے اور اپنا احتساب کا ایک بہت اچھا طریقہ بھی ہے ۔ روزے کی اسپرٹ اگر حاصل ہے اور انسان اپنا احتساب کر رہا ہے تو یہی رمضان کا حاصل ہے ۔
ساتھ میں چلتے پھرتے اللہ کا ذکر، شکر اور تفکر ضرور کرتی رہیں۔ توبہ استغفار، جنت کی دعا اور جہنم سے پناہ بھی مانگتی رہیں ۔ یہ سب مسنون طریقے ہیں اور رمضان میں کرنے کے خصوصی کام ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔