Take a fresh look at your lifestyle.

اللہ کے نامناسب نام ۔ ابویحییٰ

سوال: حال ہی میں میں نے سنا کہ آپ لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے 100 ناموں میں سے کچھ ناموں کوغلط قرار دیا ہے، براہ کرم ان ناموں کی نشاندہی کر دیجیے؟ (آزاد ۔اے۔شاہ)

جواب: اللہ تعالیٰ سے منسوب کیے جانے والے بعض نام مناسب نہیں۔ جیسے ’الضار‘ یعنی ضرر پہنچانے والا اور ’المذل‘ یعنی ذلیل کرنے والا۔
ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ کو ان ناموں سے پکارنا درست نہیں اور نہ اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے قرآن کریم میں ایسے نام استعمال کیے ہیں۔

ہمارے نقطہ نظر کو مثال سے یوں سمجھیں کہ ایک جج جب کسی مجرم کو سزا دیتا ہے تو وہ اسے نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے اور سزا کے نتیجے میں ذلت بھی اس کا مقدر ہوتی ہے۔ تاہم اس فیصلے کی بنا پر کسی جج کو نقصان پہنچانے والا اور ذلیل کرنے والا نہیں کہا جاتا بلکہ عدل کرنے والا کہا جاتا ہے۔ یہی معاملہ اللہ تعالیٰ کا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ذلت کے فیصلے بھی کرتا ہے اور لوگوں کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیتا ہے۔ مگر ان اعمال کو اس کے عدل کے تحت بیان ہونا چاہیے۔ نہ کہ اس کے لیے ’الضار‘ اور ’المذل‘ جیسی صفات استعمال کرکے۔